برطانوی شخص کا دو لاکھ چاکلیٹ چوری کرنے کا اعتراف

لندن،فروری۔ برطانوی تاریخ میں چاکلیٹ چوری کا غالباً سب سے بڑا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے تنِ تنہا دو لاکھ چاکلیٹ چوری کی ہیں لیکن بہت آسانی سیدھرلیا گیا ہے۔32سالہ جوبی پول نے مشہور برطانوی چاکلیٹ کیڈبری کریم ایگ براہِ راست ایک گودام سے چرائی تھیں اور وہ انہیں لے کر رفوچکر ہورہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کی چوری شدہ چاکلیٹ کی کل قیمت 48ہزار ڈالر بتائی جارہی ہے ۔جوبی نے مغربی برطانیہ کے شہر ٹیلفورڈ کے اسٹیفرڈ پارک کے ایک گودام یا کارخانے سے یہ چاکلیٹ اڑائی تھیں۔ پولیس کے مطابق اسے شاہراہ سے گزرتے ہوئے چاکلیٹوں کے ساتھ گرفت میں لیا گیا ہے۔ اس نے دھات کاٹنے والی برقی آری سے دروازہ کاتا اور ٹریکٹر لے کر اندر چلاگیا۔ وہ کارخانے کے انڈسٹریل یونٹ میں گیا اور وہاں سے چاکلیٹ چرائیں۔اگلے ماہ اس پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

 

Related Articles