جنوبی کوریا کے صدر کا ریاض کے اہم ترین مقامات کا دورہ

ریاض،جنوری۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور ان کی اہلیہ نے دارالحکومت ریاض کے اہم ترین مقامات کا دورہ کیا۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران وہ تاریخی طریف کالونی میں گئے۔ انہوں نے قصر سلویٰ کا وزٹ کیا۔ الدرعیہ میوزیم اور ریاض ٹرین اسٹیشن کا دورہ کیا۔تاریخی مقام طریف کے کے دورے کے دوران جنوبی کوریا کے صدر کا استقبال وزیر سیاحت احمد الخطیب اور درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او گیری انزیریلو نے کیا۔دورے کے دوران جنوبی کوریا کے صدر نے سعودی عرب کی تاریخ کے مراحل کی بصری نمائش بھی دیکھی۔ درعیہ کے تاریخی محلے طریف میں واقع سلویٰ محل اور درعیہ میوزیم کا دورہ کیا جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں درج ہے۔تاریخی طریف محلہ مملکت کے قیام کا مرکز کہلاتا ہے۔طریف سعودی عر کا پہلا دارالحکومت ہے۔ جب امام محمد بن سعود نے سعودی مملکت قائم کی تو اس وقت سے آج تک اس میں کئی قابل دید تاریخی مقامات ہیں۔جنوبی کوریا کے صدر نے بدھ کے روز ریاض ٹرین پروجیکٹ کے ایک اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔ اس موقعے پر انہیں الریاض ٹرین پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ پروجیکٹ دارالحکومت کو 176 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط 6 ٹریکس کے ذریعے جوڑے گا اور ریاض میں اس کے 85 اسٹیشنز ہیں۔اس دورے کے دوران مہمانوں کے ساتھ سام سنگ گروپ، سی ٹی، سی- چول او کے سی ای او بھی تھے اور ریاض ٹرین پروجیکٹ کی ٹھیکیدار کمپنی کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

 

Related Articles