بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ پر حملہ کرنے کے الزام میں اداکارہ گرفتار

ممبئی،فروری۔ پولیس نے بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ پر حملہ کرنے کے الزام میں بھوجپوری اداکارہ سپنا گِل کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کھلاڑی پرتھوی کی شکایت پر گزشتہ روز نجی ہوٹل کے باہر پرتھوی شاہ اور ان کی گاڑی پر حملہ کرنے والی اداکارہ ثناء عرف سپنا گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پرتھوی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے تھے کہ شائقین وہاں آئے اور اْن کے ساتھ سیلفی لینا چاہی پرتھوی پہلے ہی ہوٹل میں ان میں شامل لڑکیوں کے ساتھ سیلفی بنوا چکے تھے اس لئے انہوں نے دوسری مرتبہ سیلفی بنوانے سے انکار کر دیا۔انکار پر شائقین نے کرکٹر کی گاڑی پر بیس بال کے بلے سے حملہ کردیا گیا۔ حملہ آوروں نے کرکٹر کے ساتھ لڑائی کی، ان کی گاڑی کی ونڈشیلڈ توڑ دی اور ساتھ ہی 50 ہزار روپے کا مطالبہ بھی کیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی ویڈیو میں اداکارہ سپنا گل کو پرتھوی شاہ کے ساتھ لڑائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم بھوجپوری اداکارہ نے بھارتی کھلاڑی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پرتھوی شاہ نے ان پر پہلے حملہ کیا تھا۔پولیس نے شوبھت ٹھاکر اور سپنا گل سمیت اس واقعے میں ملوث 8 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ سپنا گل کے وکیل کا کہنا ہے کہ لڑائی سپنا نے نہیں بلکہ پرتھوی شاہ نے کی تھی۔ وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ پرتھوی کے ہاتھ میں لاٹھی ہے۔

Related Articles