اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی میٹنگ کی بیشتر کارروائی آن لائن ہوگی

Women, peace and security: Sexual violence in conflict – Security Council Open VTC

اقوام متحدہ 15 ستمبر(یواین آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے)کے 75 ویں اجلاس کی میٹنگ منگل کو نیویارک میں شروع ہوگی لیکن اس مرتبہ عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ-19)کے پیش نظر اس بار بیشتر کارروائی آن لائن منعقد کی جائے گی۔
اس مرتبہ عمومی بحث سیگمنٹ 22 سے 26 ستمبر تک منعقد کی جانی ہے۔کسی بھی ملک کے چیف کے اس سال کے موضوع پراپنے پیغام دینے کے لیے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کا سفر کرنے کی امید نہیں ہے۔اس بار کا موضوع کووڈ کا مل کر مقابلہ کرنے سے متعلق ہے۔
امریکہ نے چین،ایران،یورپی یونین کے شینگین علاقے،برطانیہ،آئرلینڈ اور برازیل کے مسافروں کے داخلہ پر پابندی عائدکردی ہے۔اس کے علاوہ،نیویارک ریاست میں آںے والے کسی بھی بین الاقوامی سیاح یا مسافر کو 14 روز کوارنٹائن کیے جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔دونوں اقدامات جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں حصہ لینے والے کسی بھی غیر ملکی حکام کے استقبال کاامکان نہیں دکھائی دیتا ہے۔
اقوام متحدہ جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیرس 21 ستمبر کو اس اہم انعقاد کے تعلق سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔اس پروگرام کے دوران اقوام متحدہ کے 193 ممبر ایک اعلامیہ کو اپنائیں گے اور اقوام متحدہ کی کامیابیوں اور ساتھ ہی ناکامیوں کو بھی یاد کریں گے۔

Related Articles