جارج سوروس ہندوستان کی جمہوریت کو چیلنج کر رہے ہیں
عوام انہیں منہ توڑ جواب دینا چاہئے: بی جے پی
نئی دہلی، فروری ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو امریکی سرمایہ کار جارج سوروس پر راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے بینک آف انگلینڈ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور جسے معاشی مجرم قرار دیا گیا ہو وہ ہندوستان میں جمہوریت کو تباہ کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کررہا ہے۔بی بی سی کی ایک متنازعہ دستاویزی فلم اور امریکی قیاس آرائی کرنے والی فرم ہنڈن برگ ریسرچ کی ہندوستان کی بنیادی ڈھانچے کی صنعتوں میں کام کرنے والے اڈانی گروپ کے خلاف منفی رپورٹ پر پھیلے تنازع کے درمیان مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’جارج سوروس کا یہ کہنا کہ وہ ہندوستان میں مودی کوجھکا دیں گے، ہندوستانی جمہوری طریقے سے منتخب کی گئی حکومت کو تباہ کردیں گے، اس کا منہ توڑ جواب ہر ہندوستانی کو دینا چاہیے۔محترمہ ایرانی نے کہا کہ مسٹر سوروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم مودی کو اپنے وار کا مرکزی نقطہ بنائیں گے۔