دھرمیندر صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کے کردار میں نظر آئیں گے

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ اداکار دھرمیندرنے اپنی آنے والی ویب سیریز تاج -ڈیوائیڈیڈ بائی بلڈ سے اپنا لُک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں وہ صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ دھرمیندر زی 5کی ویب سیریز تاج:ڈیوائیڈیڈ بلڈ سے اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ دھرمیندر نے نئے انداز کے ساتھ فوٹو مشترک کرتے ہوئے کہا،مداحوں کو سیریز میں اپنے رول کے بارے میں بتایا۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دھرمیندر نے لکھا،دوستوں،میں شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کر رہا ہوں،جو کہ ایک صوفی سنت تھے۔ سیریز میں میرا کردار بہت چھوٹا ہے، لیکن وہ اہم ہیں۔ اس کردار کے لئے مجھے آپ سبھی کی نیک خواہشات چاہئے۔اس سیریز میں دھرمیندر،ادیتی راؤ حیدری، نصیرالدین شاہ،اشیماگولاٹی، شبھم کمار مہرا،طاہاشاہ اور سندھیا مردل سبھی اہم کردار میں نظرآئیں گے۔بالی ووڈ کے سپراسٹار دھرمیندر ویب سیریز ‘تاج ڈیوائیڈڈ بائی بلڈ’ سے ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔یہ سیریز ایک پیریڈ ڈرامہ ہے، جس میں مغلیہ سلطنت سے جڑی چیزیں دکھائی جائیں گی۔

 

Related Articles