وزیر سوتنتر دیو سنگھ نے آگرہ میں محکمہ جاتی جائزہ میٹنگ کی
لکھنؤ:فروری ۔ریاستی کے وزیر جل شکتی جناب سو تنتر دیو سنگھ کی صدارت میں سرکٹ ہا ؤس آگرہ میں محکمہ جاتی میٹنگ ہوئی ۔ میٹغنگ میں سب سے پہلے وزیر نے ضلع وار زرعی قابل استعمال زمین نیز سرابی زمین کے بارے میں معلومات حا صل کی، جس پر ضلع فیروز آباد کے محکمہ جاتی افسران نے بتایا کہ ضلع میں کل 1لاکھ 80ہزار ہیکٹیئر قابل زراعت نیز سیرابی زمین ہے جس میں محکمہ کے 334ریاستی ٹیو ب ویل کے ذریعہ کل 17800ہیکٹیئر نیز با قی 20ہزار نجی ٹیو ب ویلوں نیز نہروں کے ذریعہ آبپاشی کی جا رہی ہے ۔ آگرہ کے محکمہ جا تی افسر نے بتای اکہ ضلع میں 2لاکھ 8ہزار ہیکٹئر قابل زراعت زمین ہے جس میں 281ریاستی ٹیوب ویلوں سے 10ہزار 90ہیکٹئر نیز باقی زمین نجی ٹیو ب ویلوں اور نہروں کے ذریعہ آبپا شی کی جا تی ہے ۔ ضلع متھرا کے محکمہ جاتی افسر نے بتایا کہ متھرا میں 1لاکھ 21ہزار ہیکٹئر قابل زراعت زمین ہے نیز ضلع میں کل 675کلو میٹر نہر ہے نہر کے ذریعہ آبپاشی کی جاتی ہے اور باقی زمین نجی ٹیو ب ویل نیز چوک ڈیم سے آبپا شی کی جاتی ہے ۔ آکر میں مین پوری کے محکمہ جاتی افسر نے بتایا کہ ضلع میں کل 1لاکھ 84ہزار 138ہیکٹئر زمین قابل زراعت ہے جس میں 1لاکھ 82ہزار ہیکٹئر سیرابی زمین ہے مذکورہ بالا زمین کو 539ریاستی ٹیو ب ویلوں کے ذریعہ 27ہزار ہیکٹئر زمین سراب کی جاتی ہے باقی زمین نجی ٹیوب ویلوں کے ذریعہ آبپا شی کی جاتی ہے ۔