کابل میں آئی اے ایس کے ٹھکانے پر چھاپہ، متعدد دہشت گرد ہلاک
کابل، فروری۔ افغانستان کی راجدھانی کابل کی پولیس ڈسٹرکٹ ایٹ میں افغان فورسز نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا، سیکورٹی فورسز نے پیر کی شام پولیس ڈسٹرکٹ 8 کے علاقے کارته نو علاقہ میں آئی ایس کے ایک اہم ٹھکانے پر حملہ کیا، جس میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔چیف ترجمان نے کہا کہ چونکہ آپریشن کی جگہ رہائشی علاقے میں ہے اس لیے مقامی لوگوں کی حفاظت کے لیے آپریشن آہستہ اور احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔مسٹر مجاہد نے کہا کہ آئی ایس کے انتہاپسندوں میں کئی غیر ملکی شہری شامل ہیں، لیکن انہوں نے اپنی شناخت نہیں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد کابل میں ہونے والے حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔