زلزلہ میں شام اور ترکیہ کی امداد، ساتواں سعودی طیارہ پہنچ گیا
ریاض،فروری۔سعودی عرب نے اتوار کے روز زلزلہ میں شام ش اور ترکیہ کی امداد کے لیے ساتواں طیارہ بھیج دیا۔ یہ طیارہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ااڑا۔ طیارے میں 36 ملین سعودی ریال سے زائد مالیت کا طبی سامان تھا۔ اس سامان میں ڈیفبریلیٹر، ای سی جی ڈیوائسز، آواز کی لہر کے آلات، خون کی گیسوں اور خون کے تجزیہ کے آلات شامل ہیں۔دائمی بیماریوں کے لیے دوائیں، سردی کی بیماریوں کے لیے دوائیں، اینستھیزیا اور بحالی کی دوائیں، آپریٹنگ ٹیبلز اور آپریٹنگ روم کی لائٹس، درجہ حرارت کی پیمائش کے آلات، شوگر اور بصارت کے معائنے، اسپلنٹس، تابکاری کے خلاف لیڈ پروٹیکٹر، جراثیم کشی کے آلات، خون میں آکسیجن۔ پیمائش کے آلات، الیکٹرک جنریٹر، اور سرجیکل کٹس، بشمول آرتھوپیڈک آپریشنز، چہرے کے ماسک اور دیگر اشیا بھی طیارے میں موجود ہیں۔یہ طیارہ سعودی عرب کی طرف سے قائم ’’فضائی پل‘‘ کے زیر تحت بھیجا گیا۔ یہ ریلیف برج کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد شام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔ واضح رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 6 فروری کو خوفنا ک زلزلہ کے بعد فوری طور پر شام اور ترکیہ میں امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔