مضبوط اور آزاد مزاج خاتون کے ساتھ زندگی گزارنا آسان نہیں، جاوید اختر
ممبئی،فروری۔معروف بھارتی گیت نگار، شاعر اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے اپنی اہلیہ شبانہ اعظمی سے اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہے کہا کہ ایک آزاد مزاج اور ذہنی طور پر مضبوط خاتون کے ساتھ زندگی گزارنا کوئی پھولوں کی سیج نہیں۔اس سوال پر کہ کامیاب ازوداجی زندگی کا کیا نسخہ کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ شبانہ اعظمی جیسی آزاد مزاج اور مضبوط عورت کے ساتھ ان کی ازدواجی زندگی اس کی عکاسی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کی 1984 میں شادی ہوئی، اس سے قبل جاوید اختر کی اسکرین رائٹر ہنی ایرانی سے شادی ہوئی جن سے ان کے دو بچے اداکار فرحان اختر اور زویا اختر ہیں۔ اداکار ارباز خان کے شو ’دی انونسیبل سیریز ود ارباز خان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید اختر نے ایک سوال کے جواب میں کہا، کامیاب ازوداجی زندگی کے لیے کئی جگہ آپ کو پش بھی کرنا پڑے گا، لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ جس کو آپ پش اپ کر رہے ہیں وہ آپ کے مساوی ہے۔گزشتہ ماہ شبانہ اعظمی نے ایک نایاب خاندانی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں جاوید اختر، فرحان اور ان کی اہلیہ، زویا اختر، ہنی ایرانی سمیت سب موجود تھے، تصویر پر شبانہ اعظمی نے کیپشن لکھا ہم سب ساتھ ساتھ ہیں۔