برطانیہ دفاع اور ایرو اسپیس کے ساتھ طبی شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا

لکھنؤ، فروری ۔ برطانیہ کے دفاعی خریداری کے وزیر الیکس چاک کیسی نے اتوار کو کہا کہ ان کا ملک اتر پردیش میں دفاع اور ایرو اسپیس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔اتر پردیش گلوبل انویسٹرس سمٹ (یوپی جی آئی ایس۔23) کے آخری دن یونائیٹڈ کنگڈم پارٹنر کنٹری/ڈیفنس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر چاک نے کہاکہ جی آئی ایس-23 کا حصہ بننا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ اتر پردیش کی اس عظیم سرزمین پر کھڑے ہوکر پوری دنیا کو سرمایہ کاری کی دعوت دینا اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی ایک بڑی کامیابی ہے کہ ہم سب اس ریاست کے اس پروگرام کے گواہ بن گئے جو کہ رائس باسکٹ کے نام سے مشہور ہے۔ برطانیہ اتر پردیش میں دفاع اور ایرو اسپیس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبے میں بھی بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔ ‘‘اس موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جی آئی ایس میں شراکت دار ملک کے طور پر برطانیہ کے تعاون کی وجہ سے نہ صرف دفاعی ایرو اسپیس بلکہ فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں بھی انہیں ریاست کی طرف سے بھرپور تعاون حاصل ہوگا۔ریاستی حکومت کی جانب سے برطانیہ کے وفد کو یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں کی جانے والی ہر سرمایہ کاری نہ صرف محفوظ ہوگی بلکہ ریاستی حکومت اسے سرمایہ کاروں کے لیے نتیجہ خیز بنانے کے لیے اپنی پالیسی کے تحت بھرپور مدد فراہم کرے گی۔ اس سیشن کے دوران برطانیہ کی چھ کمپنیوں سے سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئیں۔مسٹر چاک نے کہاکہ ہم ریاست میں، خاص طور پر دفاعی شعبے میں اپنی شراکت داری کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بھارت کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے میک ان انڈیا مہم کے تحت اتر پردیش بڑے پیمانے پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اس کردار میں ہمارا تعاون سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک اور ٹیکٹیکل ہتھیاروں کی تیاری سمیت کئی شعبوں میں ہوگا۔ اس سے اتر پردیش ہندوستان کی دفاعی ضروریات کو پورا کر سکے گا۔ اس کے ساتھ ہی اتر پردیش برآمدات کے معاملے میں بھی عالمی منظر نامے میں اپنی موجودگی قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

Related Articles