شاہ جوراسانکو ٹھاکر باڑی پہنچے، ٹیگور کو سلام کیا

کولکتہ، مئی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے 162 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منگل کو جوراسانکو ٹھاکر باڑی پہنچے اور یہاں ان کی تصویر پر گلہاٗے عقیدت پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مغربی بنگال کے ریاستی صدرسوکانت مجمدار بھی مسٹر شاہ کے ساتھ رہے۔مسٹر شاہ یہاں سے لینڈ پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور بی ایس ایف کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب اور افتتاح میں حصہ لینے کے لیے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے پیٹرا پول جائیں گے۔ وہ فل ڈوم فلم”لیومینریز آف بنگال“ کی ریلیز کے لیے سائنس سٹی میں ایک تقریب میں حصہ لیں گے اور ”کھولا ہوا“کی طرف سے منعقد ویندرجینتی کی تقریبات میں حصہ لینے کے بعد کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔کھلا ہوا کے صدر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن سوپن داس گپتا نے کہا کہ ملک میں ’آزادی کے امرت مہوتسو‘کی تقریبات کے حصے کے طور پر اس پروگرام کو وزارتثقافت کے ذریعے حمایت کی جارہی ہے۔ پروگرام میں مسٹر شاہ جدید ہندوستانی فکر پر ٹیگور کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔اس سے پہلے گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو آج ان کی یوم پیدائش پر سلام کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے ٹویٹر پر لکھا، ”گرودیو ٹیگور کو ان کی یوم پیدائش پر میرا خراج عقیدت۔ انصاف اور مساوات کے بارے میں ان کے خیالات نے ہندوستان کے عالمی نظریہ کو تشکیل دیا، جبکہ ان کے لازوال کاموں نے تحریک آزادی کو فکری بنیاد فراہم کی۔ وہ ہمارے لیے ایک بصیرت والا شاعر اور روشنی کا مینار بنے ہوئے ہیں۔“

 

Related Articles