اڈانی تنازعہ: ہندوستانی ریگولیٹر تجربہ کار، صورتحال کو کنٹرول کرلیں گے: سیتا رمن

نئی دہلی، فروری۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد اڈانی کے حصص پر جاری تنازعہ پر آج کہا کہ ہندوستانی ریگولیٹرز بہت تجربہ کار اور صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہیں۔جنرل بجٹ پیش کرنے کے بعد ریزرو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ ہندوستانی ریگولیٹرز اڈانی گروپ سے متعلق معاملے اور ہنڈنبرگ ریسرچ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے واقف ہیں۔ ہنڈنبرگ کی رپورٹ میں اڈانی گروپ پر اکاؤنٹنگ فراڈ، اسٹاک دھاندلی اور منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد کمپنی کے شیئرز میں زبردست گراوٹ ہوئی جس کی وجہ سے گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی دولت میں زبردست کمی آئی ہے۔ کل سپریم کورٹ نے کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی سے اس پر اپنا موقف پیش کرنے کو کہا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ نیا ٹیکس نظام بجٹ کے فوکل پوائنٹس میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک مشترکہ فریم ورک کے ذریعہ ورچوئل کرنسی کو منظم کرنے کے لئے جی 20 ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل کرنسی میں بہت سی ٹیکنالوجی شامل ہے۔ یہ 99 فیصد ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نئے نظام میں ترمیم کا مقصد ٹیکس دہندگان کو ریلیف فراہم کرنا اور عوام کے ہاتھ میں زیادہ سے زیادہ پیسہ بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس نظام میں عوام کے لیے مزید کٹوتیاں کی گئی ہیں تاکہ ان کے ہاتھ میں زیادہ سے زیادہ رقم بچ سکے۔ اس سے عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوتا ہے۔

Related Articles