وزیر اعلیٰ یوگی نے نوئیڈا سڑک حادثہ پر اظہار افسوس، افسران کو امدادی کام کرنے کی ہدایت دی
نوئیڈا،فروری۔گریٹر نوئیڈا میں سڑک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو موقع پر جانے اور امدادی کام انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے گریٹر نوئیڈا میں سڑک حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کی روح کی سلامتی کی خواہش کی ہے۔بدل پور کوتوالی کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر واقع ہیرو موٹرز کمپنی کے سامنے روڈ ویز ڈپو کی بس نے سڑک عبور کرنے والے ملازمین کو ٹکر مار دی۔ جس میں چار ملازمین جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ تین ملازمین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ یوگی نے ضلع مجسٹریٹ اور سینئر پولیس افسران کو موقع پر امدادی کام کرنے کی ہدایت دی ہے، ساتھ ہی زخمیوں کو مناسب علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال لے جانے کی ہدایت دی ہے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی بھی خواہش کی ہے۔جی ٹی روڈ پر واقع ہیرو موٹرز کمپنی بدھ کی رات 11.30 بجے شفٹ سے نکل رہی تھی۔ اسی وقت دادری کی طرف سے نوئیڈا کی طرف جا رہی نوئیڈا ڈپو کی روڈ ویز بس نے سڑک پار کر رہے ملازمین کو ٹکر مار دی۔