پی ڈی پی کا انسداد تجاوزات مہم کے خلاف سری نگر میں احتجاج

سری نگر،فروری۔ پی ڈی پی کے لیڈروں اور کارکنوں نے منگل کو یہاں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی ’زمین ہماری حکم تمہارا نہیں چلے نہیں چلے گا‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا: ’کشمیر کے لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے انہدامی مہم چلا کر یہاں کے لوگوں میں یہ وسوسہ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ہاتھ جوڑ کر ان کے پاس جائیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔موصوف احتجاجی نے کہا کہ لوگ سو برسوں سے مکانوں میں رہ رہے ہیں اور آج انہیں کوئی نوٹس نہیں دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ اس انہدامی مہم کو بند کرائیں۔

Related Articles