سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے لئے کنگنا رناوت کا پیغام
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے مداحوں کی کشمکش کو دور کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے جیسلمیر میں ہو رہا ہے جبکہ ان کی شادی 6 فروری کو ہوگی تاہم اس حوالے سے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے خود باضابطہ اعلان نہیں کیا۔تاہم اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کنگنا رناوت کی جانب سے اس جوڑی کے لئے پیغام شیئر کیا گیا ہے، جس میں اس جوڑی کو بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں کی گئی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ’یہ جوڑا کتنا خوشگوار ہے… فلم انڈسٹری میں ہمیں حقیقی محبت شاذ و نادر ہی نظر آتی ہے… دونوں ایک ساتھ جاذب نظر آتے ہیں‘۔کنگنا رناوت کی انسٹااسٹوری سے مداحوں کی کشمکش دور ہوگئی اور اس شادی کی تصدیق ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوچکا ہے، ان کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے تقریباً 100 مہمان جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس پہنچ چکے ہیں جہاں ان کے آرام اور تفریح کا بھر پور خیال رکھا گیا ہے۔اس موقع پر شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو پْرتعش کمروں میں ٹھہرایا جائے گا جبکہ انہیں راجستھانی ثقافت اور کٹھ پوتلی کا کھیل تماشہ بھی دیکھایا جائے گا اور مہمانوں کو اونٹوں کی سواری بھی کروائی جائے گی۔ ان کی شادی پنجابی انداز میں منائی جائے گی جبکہ کھانوں میں راجستھانی پکوان رکھا جائے گا۔