یونیورسٹیاں ریسرچ سنٹر کا کردار ادا کریں:یوگی

لکھنؤ:فروری۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ زراعت، میڈیکل اور فروغ ہنر مندی سمیت تمام شعبوں میں یونیورسٹیاں ریسرچ سنٹر کا کردار ادار کر ریاست کی ترقی میں تعاون پیش کرسکتی ہیں۔یوگی نے یہاں ہائیر ایجوکیشن کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے کہا یونیورسٹیوں میں اچھا انفرااسٹرکچر، فیکلٹی، ڈیجیٹیل لائبریری اور اچھا ماحول ہو لیکن اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ ہندوستان اقدار سے انحراوف کی نوبت نہ آئے۔ ایسے کوئی کام نہ کہ کیمپس میں قومیت کے برخلاف نئی دھارا کو تقویت ملے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی عالمی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کی آزادی دے رہی ہے لیکن اس کے لئے ہمیں نیا ماحول دینا ہوگا۔ ڈاکیومنٹیشن کی کاروائی کی روکاوٹ کو دور کرنا ہوگا۔ اس سمت میں نئے سرے سے کام کرنا ہوگا۔انویشن کے لئے نوجوانوں کو ترغیب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گلوبل انوسٹر سمٹ میں صرف ایجوکیشن کے ہی ایک لاکھ 57ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کے تجاویز موصول ہوچکے ہیں۔ نئی یونیورسٹی و تعلیم کے سنٹرل ماڈل کے طور پر قائم ہونگے۔ یوپی کو ایک ٹریلین ڈالٹر کی معیشت بنانے کے لئے تعلیم کے شعبے میں لامحدود امکانات کو بڑھانے میں تعاون پیش کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسے نئی اڑان دینے کے لئے یوپی میں مرکزی و ریاستی و پرائیویٹ یونیورسٹیوں نے اچھی کوششوں کا آغاز کیا ہے۔ ریسرچ کے کچھ ماڈل دئیے ہیں۔نئے میعارات ترتیب دیے ہیں۔ اس سمت میں تفصیلی پیش رفت ہوسکے،ریاست کو ہر ایک کونے تک وسعت دے کر یوپی کو پھر سے ایجوکیشن کے بہترین مرکز کے طور پر فروغ دیا جاسکے۔وزیر اعلی نے کہا کہ یوپی ملک میں ریونیو سرپلس اسٹیٹ ہے۔ اپنی آمدنی کو دوگنا کر چکا ہے۔ہم اپنے دم پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے ہم نے یوپی کی امکانات کو ٹٹولا ہے۔ ہم نے تین سیکٹر کی نشاندہی کی ہے۔یوپی کے پاس سب سے زیادہ زرخیز زمین ہے۔ سب سے اچھا آبی وسائل ہیں۔پہلے کسی کو حکومت کی اسکیمات کی جانکاری نہیں تھی۔ چھ سال میں کوششیں ہوئی ہیں۔

Related Articles