کمبوڈیا کے وفد نے دھنکھڑسے ملاقات کی
نئی دہلی، فروری ۔ کمبوڈیا کی مسلح افواج (آر سی اے ایف) کے ڈپٹی کمانڈر انچیف اور رائل کمبوڈین آرمی (آر سی اے) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہن مانیٹ کی قیادت میں کمبوڈیا کے ایک وفد نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران، مسٹر دھنکھر نے ہندوستان-آسیان تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر کمبوڈیا کے اپنے دورہ کی دلکش یادوں کو یاد کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان طویل تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کمبوڈیا کو ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا ایک اہم شراکت دار بتایا۔دونوں فریقوں نے ہندوستان کی جی-20 چیئرمین شپ سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے بہتر رابطے کے لیے زیادہ جسمانی اور ڈیجیٹل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔نائب صدر نے کمبوڈیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی۔ انہوں نے وہاں کے شہریوں کی بہتر صحت اور بہبود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔