یہ صدی ترکیہ کی صدی ہے : صدر ایردوان
انقرہ، فروری۔ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کی صدی اس دور کا نام ہے جو اس نے گزشتہ ادوار میں حاصل کی ہے اور اس طرح ترکیہ اس طاقت اور تجربے کے ساتھ دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہو جائے گا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی ) کی مشترکہ نشریات میں ایجنڈے کے بارے میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے بعد ہی عوام کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے شاہکاروں اور کام سے لوگوں کو متاثر نہیں کرتے ہیں تو لوگ آپ کے لوگ آپ کی قدر نہیں کریں گے۔ ہمارے باشندوں نے دیکھا ہے کہ ہم نے گشتہ بیس سالوں میں کیا کچھ کیا ہے۔ترکیہ ایک صدی ایک وژن کا نام ہے۔یہ صدی ترکیہ کی صدی ہے۔ترکیہ اس دوران اپنی طاقت اور تجربے سے دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔اب ہم اپنے تمام امکانات اپنے شہریوں کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔