عرفی جی کس سے شادی کر رہی ہو؟ اداکارہ نے کیا جواب دیا
ممبئی،جنوری۔بھارت کی بے باک اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے اپنی شادی سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیا ہے جو خاصہ وائرل ہو رہا ہے۔عرفی جاوید اپنے لباس اور بیانات کی وجہ سے ہر وقت خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور چند روز قبل انہوں نے ایک بیان بھی دیا تھا کہ مجھے نا تو ہندو مکان کرائے پر دیتے ہیں اور نا ہی مسلمان، ہندو مجھے مسلمان سمجھ کر اور مسلمان مجھے پہناوے کی وجہ سے مکان کرائے پر نہیں دیتے۔اب عرفی جاوید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک گاڑی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی عرفی جاوید گاڑی میں بیٹھتی ہیں تو ان سے سوال ہوتا ہے کہ عرفی جی، کس سے شادی کر رہی ہیں؟اس سوال کے جواب میں عرفی جاوید تھوڑا سا مسکراتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ تم سے، جس پر وہاں موجود دیگر افراد بھی ہنس پڑتے ہیں۔