بجٹ کی طرف نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی توجہ: مودی

نئی دہلی، جنوری ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کی عالمی صورتحال میں ہندوستان کے بجٹ کی طرف نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی توجہ ہے۔پارلیمنٹ کمپلیکس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے منگل کو کہا کہ آج ایک اہم موقع ہے۔ ہندوستان کی موجودہ صدر آج پہلی بار مشترکہ ایوان سے خطاب کریں گی۔ آج کا دن خواتین کے احترام کا بھی ہے۔ دور دراز جنگلوں میں رہنے والے ہمارے ملک کے عظیم قبائلیوں کو عزت دینے کا وقت ہے۔ آج نہ صرف اراکین پارلیمنٹ کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ آج صدر کا پہلا خطاب ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر کا پہلا خطاب ہے، تمام اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے جوش، ولولہ اور توانائی سے بھرپور لمحہ ہونا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ تمام اراکین پارلیمنٹ اس کسوٹی پر کھرا اتریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی وزیر خزانہ بھی ایک خاتون ہیں۔ وہ کل عام بجٹ لے کر پارلیمنٹ آئیں گی۔ آج کی عالمی صورتحال میں نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی توجہ ہندوستان کے بجٹ کی طرف ہے۔ دنیا کی غیر مستحکم اقتصادی صورتحال میں بجٹ ہندوستان کے عام لوگوں کی امید کو پورا کرنے کی کوشش کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ وزیر خزانہ ان امیدوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔انہوں نے کہا کہ سب سے ملک، سب سے پہلے باشندگان وطن، اسی جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے اس بجٹ اجلاس میں بھی تکراررہے گی، لیکن تقریربھی تو ہونی چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ اپوزیشن کے تمام ساتھی بھرپور تیاری کے ساتھ اور مطالعہ کے بعد ایوان میں اپنی بات رکھیں گے۔ مجھے امید ہے کہ ایوان ملک کی پالیسی سازی میں بہت اچھی بحث کرکے امرت نکالے گا۔

Related Articles