یروشلم میں سات اسرائیلیوں کی ہلاکت کا جواب تیزی اور قوت سے دیں گے: نیتن یاہو

تل ابیب،جنوری۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ یروشلم میں ایک فلسطینی نوجوان کے ہاتھوں ایک ہی روز میں سات اسرائیلیوں کے مارے جانے پر اعلان کیا ہے کہ اس حملے کا جواب پوری قوت اور تیزی کے ساتھ مکمل اور بھر پور دیا جائے گا۔نیتن یاہو جو جمعہ کی رات اس واقعے کے کچھ دیر بعد یروشلم میں اسرائیلیوں کی جائے ہلاکت پر پہنچے تھے۔ ہفتے کے روز اپپنی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اس سے قبل داخلی سلامتی کے وزیر بین گویر نے بھی جائے ہلاکت کا دورہ کیا تھا۔ ادھر ہفتے کے روز سیکیورٹی کابینہ میں اس واقعے پر غیرمعمولی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔تاہم سیکیورٹی کابینہ میں فلسطینیوں کے خلاف فیصلوں کی تفصیلات فوری طرح سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔ واضح جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے علاقے جنین میں قابض اسرائیلی فوج نے چار گھنٹوں پر محیط ایک بڑی کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں اب تک دس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے اور متعدد گھر مسممار کر دیے ہیں۔

 

Related Articles