برطانوی اداکارہ اینڈریا رائزبورو کو آسکر کے لیے نامزد کیے جانے پر تنقید کا سامنا
نیویارک،جنوری۔باکس آفس پر صرف22ہزار پاؤنڈ کا بزنس کرنے والی ٹو لیسلی کی برطانوی سفید فام اداکارہ کو آسکرکے لیے نامزدکیے جانے پر تنقید کاسامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی اداکارہ اینڈریا رائزبورو کو اس ہفتے کے شروع میں آسکر کے لیے نامزد کیا گیا۔ سفید فام اداکارہ نے جیسے ہی اپنی کامیابی کاجشن منانا شروع کیاتو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ۔ آسکرکے لیے نامزد کیے جانے پر خود فلم لیسلی کے 41 سالہ اداکارہ اینڈریا رائزبورو کیلئے بھی یہ ایک حیران کن خبر تھی، کیونکہ جس فلم کی وجہ سے انکو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے اس فلم نے صرف 22ہزار پاؤنڈ کا بزنس کیاتھا۔فلم میں، اینڈریا نیایک شرابی ماں کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی تمام لاٹری کی رقم شراب پر اڑا دیتی ہیاور یہ ایک ایسا کردار تھا جس نیانہیں خود بھی جذباتی طور پر بے حال کر دیا تھا۔ اس فلم میں مارک مارون، ایلیسن جینی، آندرے رویو، اسٹیفن روٹ، جیمز لینڈری ہیبرٹ اور کیٹ فش جین بھی ہیں۔یہ فلم بیٹر کال ساؤل کے ڈائریکٹر مائیکل مورس کی پہلی فلم ہے اور اسے ریان بناکو نے لکھا تھا، جو ان کی اپنی والدہ سے متاثر تھیں۔ اس کا پریمیئر 2022 میں ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ میں ہوا۔ جہاں کئی اداکاروں نے ان کی اداکاری کی تعریف کی وہی کئی ساتھیوں نے ان پر تنقید کرنا شروع کر دی۔ سوشل میڈیا پرتنقید کی جا رہی ہے کہ” سیاہ فام اداکارہ وائلا ڈیوس دی وومن کنگ اور ڈینیئل ڈیڈ وائلر ٹل بھی اچھی اداکارائیں ہیں جن کوسیاہ رنگت کی بنیاد پر نظراندازکیاگیا”۔ کئی سوشل میڈیا صارفین سوالات اْٹھارہے ہیں کہ "سفید فام ستاروں نیسیاہ فام اداکاراؤں کے لیے خصوصی اسکریننگ کیوں نہیں کی.