رام چرت مانس کی توہین ایس پی کا انتخابی ہتھکنڈا:جتن پرساد
اٹاوہ:جنوری۔سماجو ادی پارٹی(ایس پی) لیڈر سوامی پرساد موریہ کے ذریعہ رام چرت مانس کے سلسلے میں کئے گئے مبینہ متنازع تبصرے کا ذکر کرتے ہوئے یوگی حکومت میں پی ڈبلیو ڈی وزیر جتن پرساد نے ایس پی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ رام چرت مانس کی توہین ایس پی کا انتخابی ہیتھکنڈا ہے۔محکمہ جاتی کاموں کا جائزہ لینے یہاں پہنچے پرساد نے اتوار کو میڈیا نمائندوں سے کہا کہ موریہ ایس پی صدر اکھلیش یادو کے اشارے پر رام چرت مانس کے حوالے سے قابل اعتراض بیان دے رہے ہیں۔سوامی کے بیان کو ایس پی کی انتخابی حکمت عملی کے حصے کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔جائزہ میٹنگ کے بعد وزیر جمنا ندی کے کنارے لمبے عرصے سے ادھورے پڑے برج کا بھی معائنہ کیا اور افسران کو جلد سے جلد پل کی تعمیر اتی کام پور کرانے کی ہدایت دئیے۔انہوں نے کہا کہ’ہماری حکومت میں سبھی کا احترام ہے۔ اس لئے عوام بھی ہمیں احترام دے رہے ہیں۔ اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن عوام سمجھدار ہیں۔ وہ جاتنی ہے کہ لوگوں کو گمراہ کرنے والے کون ہیں اور ترقیاتی امور کو انجام دینے والے ہیں۔پرساد نے کہا سال 2014 کے بعد سے ہی ہر سرکاری اسکیم کا فائدہ غریبوں تک پہنچ رہا ہے۔ اترپردیش میں یوگی حکومت نے بھی وہ کام کر کے دکھایا جوابھی تک کسی بھی حکومت نے نہیں کیا تھا۔ ہماری حکومت بدعنوانی کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر کام کررہی ہے۔ اگر کسی بھی افسر۔ملازم کی لاپرواہی یا تساہلی کی وجہ سے حکومت پر کوئی الزام لگتا ہے تو متعلقہ افسر/ملازم کی جواب دہی طے کرتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے افسران سے کہا کہ حکومت کی اسکیمات کے لئے جاری بجٹ کا بہتر استعمال وقت کے اندر کرنا یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی ساتھ دیگر محکمہ جاتی کاموں کو بھی مکمل کرنے میں یکسوئی کا مظاہرہ کریں جو زمین پر بھی نظر آنا چاہئے۔بصورت دیگر متعلقہ افسر/ملازم کی جواب دہی طے کرتے ہوئے سخت کاروائی کی جائے گی۔