روس یوکرین جنگ: جرمنی کا لیپرڈ 2 جنگی ٹینک بھیجنے کا فیصلہ

برلن،جنوری ۔برلن: جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین کو لیپرڈ 2 جنگی ٹینک بھیجنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد دیگر یورپی ممالک کی جانب سے جنگی ہتھیار فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گورننگ فری ڈیموکریٹس (ایف ڈی پی) کے پارلیمانی لیڈر کرسچن ڈوئیر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ آج جرمن چانسلر نے فیصلہ کیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ جرمنی لیپرڈ ٹینک کے ساتھ یوکرین کی مدد کرے گا، یہ فیصلہ یکجہتی کی مضبوط علامت ہے۔بنڈسٹیگ اسٹاک کی نائب صدر کیٹرین گوئرنگ ایکارڈٹ نے میڈیا رپورٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ لیپرڈ کو آزاد کردیا گیا۔میگزین نے رپورٹ کیا کہ یوکرین کے دیگر اتحادی بھی مثال کے طور پر اسکینڈینیویا کے ممالک کیف کو اپنے لیپرڈ ٹینکوں کی فراہمی میں جرمنی کے ساتھ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میگزین کے مطابق طویل مدت میں مزید ٹینکوں کو استعمال کرنے کے لیے تیار کیا جاسکتا ہے۔واشنگٹن میں موجود حکام نے کہا کہ امریکا جلد ہی یوکرین کو ابرامز ٹینک فراہم کرنے کی مخالفت ترک کر سکتا ہے، امریکی فیصلے کا مقصد جرمنی کو اس کی پیروی کی ترغیب دینا ہوسکتا ہے۔لیپرڈ ٹو ایک جرمن ساختہ جنگی ٹینک ہے جس کی رینج تقریباً پانچ سو کلومیٹر ہے، یہ پہلی بار انیس سو اناسی میں سروس میں آیا اور اس کی رفتار ارسٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔یہ ہتھیار کے طور پر 120 ملی میٹر ہموار بور توپ سے اور دو کواکسیئل لائٹ مشین گنوں سے بھی لیس ہے۔جرمن فوج کی طرف سے استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ، لیپرڈ 2 یورپ میں وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے جس میں درجن سے زائد ممالک جن میں کینیڈا بھی شامل ہیں اسے استعمال کر رہے ہیں۔یہ ٹینک کوسوو، بوسنیا، افغانستان اور شام (ترکی کی جانب سے) بھی تعینات کیے گئے ہیں جہاں کئی ٹینک شکن میزائلوں کا شکار ہوئے۔

Related Articles