یوم جمہوریہ کے موقع پر 901 پولیس اہلکاروں کو پولیس میڈل سے نوازا گیا

نئی دہلی، جنوری۔یوم جمہوریہ کے موقع پر کل 901 پولیس اہلکاروں کو پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے۔مرکزی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 140 پولیس اہلکاروں کو پولیس میڈل برائے بہادری (پی ایم جی)، 93 کو صدارتی پولیس میڈل (پی پی ایم) امتیازی خدمات اور 668 پولیس میڈلز (پی ایم) شاندار خدمات کے لیے دیا گیا ہے۔وزارت کے مطابق، 140 بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سے 80 پولیس اہلکار عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقوں سے ہیں، جب کہ 45 اہلکار جموں و کشمیر کے علاقے سے ہیں۔ بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والے اہلکاروں میں 48 کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) سے ہے، جب کہ 31 کا تعلق مہاراشٹر سے، کا جموں و کشمیر پولیس، 9 کا جھارکھنڈ پولیس سے ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس، چھتیس گڑھ پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سات سات سپاہیوں کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ باقی دیگر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (CAPFs) کے اہلکار ہیں۔وزارت نے بتایا کہ پولیس میڈل (پی ایم جی) جان و مال کو بچانے یا جرائم کو روکنے یا مجرموں کو پکڑنے میں نمایاں بہادری کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ صدر کا پولیس میڈل فار ڈسٹنگوئشڈ سروس (PPM) پولیس سروس میں خاص طور پر ممتاز ریکارڈ کے لیے دیا جاتا ہے اور پولیس میڈل فار میرٹوریئس سروس (PM) قابل قدر خدمات کے لیے دیا جاتا ہے جس کی خصوصیت وسائل اور فرض کی لگن سے ہوتی ہے۔

Related Articles