دہلی میں ہوٹلوں ، کلبوں میں شراب پیش کرنے کی اجازت
نئی دہلی, دہلی حکومت نے جمعرات کے روز پانچ ماہ بعد ہوٹلوں اور کلبوں میں شراب پیش کرنے کی اجازت دے دی۔
دہلی حکومت نے ان لاک تین کے تحت بدھ کے روز ہوٹلوں کو دوبارہ کھولنے کی منظوری دی تھی۔
حکومت نے محکمہ ایکسائز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ہوٹلوں اور کلبوں کو شراب فروخت کرنے کے لئے رہنما ہدایات تیار کریں۔ کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران ، تمام ہوٹلوں اور کلبوں میں شراب پیش کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
نائب وزیر اعلی منیش سسودیا ، جن کے پاس وزارت خزانہ بھی ہے ، نے آج کہا کہ ہوٹلوں اور کلبوں میں معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہو کر شراب نوشی کی جاسکتی ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت کے تحت ابھی تک بار کو کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
مسٹر سیسودیا نے کہا کہ ہوٹلوں اور کلبوں میں شراب کی فروخت سے قبل محکمہ ایکسائز سماجی دوری کے لئے قواعد جاری کرے گا ، جس کے بعد ہی لائسنس یافتہ دکانداروں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔