شری شری روی شنکر کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
چنئی، جنوری۔آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر اور تین دیگر افراد کو لے جانے والے ایک نجی ہیلی کاپٹر کی خراب موسم کی وجہ سے بدھ کے روز تمل ناڈو کے ایروڈ ضلع میں ستھیامنگلم ٹائیگر ریزرو (ایس ٹی آر) میں قبائلی بستی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ہیلی کاپٹر میں شری شری روی شنکر، ان کے دو معاونین اور پائلٹ سوار تھے۔شری شری روی شنکر اور دیگر لوگ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سے تامل ناڈو میں تروپور جا رہے تھے۔ جب ہیلی کاپٹر ایس ٹی آر کے اوپر سے پرواز کر رہا تھا تبھی خراب موسم خراب ہونے کی وجہ سے پائلٹ کو ایس ٹی آر میں ایک قبائلی بستی یوکینیئم میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کیا۔یہاں موصو لہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایک گھنٹے کے بعد موسم صاف ہوا اور ضروری منظوری ملنے کے بعد ہیلی کاپٹر نے دوبارہ تروپور کے لیے پروز بھری۔آرٹ آف لیونگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرودیو شری شری روی شنکر تروپور ضلع کے کمبابھیشیکم میں سری برہانائیکی امبیکا سمیتھا سری اردھا کپالیشورا سوامی مندر جا رہے تھے۔ اسی دوران راستے میں موسم خراب ہوگیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ خراب موسم کی وجہ سے پائلٹ کو درمیان میں یوگینیم پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ گرودیو اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس عارضی رکنے کے بعد گرودیو کمبھابھیشیکم پہنچ گئے ہیں۔وہ فی الحال اگلے پروگرام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔