یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول کے صحن پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس،جنوری۔کل اتوار کی صبح قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ انتہا پسند یہودی شرپسندں نے اتوار کوعلی الصبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کیمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔قابض فوج اور آباد کاروں کے گھیراؤ سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے’اللہ اکبر‘ کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنیکے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔بعد میں ہونے والی پیش رفت میں درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ یہودی شرپسندوں کو قابض فوج کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتیایام کے سوا باقی تمام دنوں میں یہودی آباد کار اسرائیل فوج اور پولیس کی سرکاری سرپرستی میں قبلہ اول پر دھاوے بولتے اور وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں

Related Articles