ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے

انقرہ،جنوری۔ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق یہ انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابات طے شدہ متوقع شیڈول سے ایک ماہ پہلے کرائے جارہے ہیں۔تاہم صدر ایردوان نے ترک نوجوانوں سے گفتگو میں کہا ہے انتخابات کا یہ اعلان قبل از وقت نہیں ہے بلکہ انتخابات کی طرف پہلے پہنچنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا وہ بطور صدر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے 14مئی کو انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔ اس تاریخ کا اعلان سکولوں میں امتحانی شیڈول کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ترکیہ کے رواں سال میں متوقع انتخابات ترکیہ کے سب سے مضبوط شخص اور موجودہ صدر کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہیں۔ وہ دو دہائیوں سے بر سر اقتدار ہیں اور ملک کو مسلم کلچر کینزدیک لانا چاہتے ہیں اگرچہ سرکاری طور پر ترکیہ ایک سیکولر ملک ہے۔چودہ مئی کے انتخابات کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی حمایت کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ابھی مشترکہ امیدواروں کا اعلان کرنے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔اپوزیشن اتحاد کے ایک لیڈر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ فروری میں مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیں گے۔

 

Related Articles