راکھی ساونت کو رہا کردیا گیا

ممبئی،جنوری۔بھارتی اسکینڈل و ڈراما کوئین راکھی ساونت کو ممبئی کی پولیس نے کئی گھنٹوں کی تفتیش کے بعد انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا۔راکھی ساونت کو ممبئی کے امبولی تھانے کی پولیس نے 19 جنوری کی سہ پہر سے قبل گرفتار کیا تھا۔راکھی ساونت کے خلاف بولڈ و متنازع اداکارہ شرلن چوپڑا نے گزشتہ برس نومبر میں سائبر کرائم ایکٹ سمیت بدنام کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کروایا تھا، جس بنیاد پر راکھی ساونت کو گرفتار کیا گیا تھا۔راکھی ساونت پر الزام ہے کہ انہوں نے پریس کانفرنسز کے دوران صحافیوں کو شرلن چوپڑا کی مبینہ برہنہ ویڈیوز اور تصاویر دکھا کر انہیں بدنام کیا اور ان کے لیے نامناسب زبان کا بھی استعمال کیا تھا۔راکھی ساونت کے خلاف شرلن چوپڑا نے نومبر 2022 میں مقدمہ دائر کروایا تھا، تاہم پولیس نے انہیں کئی ہفتوں بعد 19 جنوری کو گرفتار کیا اور بعد ازاں انہیں رہا بھی کردیا۔اسی حوالے سے ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امبولی پولیس نے راکھی ساونت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کی تصدیق کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے راکھی ساونت سے کئی گھنٹوں تک تھانے میں ہی تفتیش کی اور ان سے شرلن چوپڑا کو بدنام کرنے سے متعلق پوچھا گیا۔ساتھ ہی پولیس نے بتایا کہ راکھی ساونت نے پولیس کو اپنا موبائل بھی دے دیا اور تفتیش میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔پولیس کے مطابق راکھی ساونت کو عدالت میں پیش کیے جانے سے قبل ہی انہوں نے ضمانت کے کاغذات دکھائے اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا۔اسی حوالے سے شرلن چوپڑا کے وکیل نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ راکھی ساونت نے پولیس کو اپنی والدہ کے ہسپتال میں داخل ہونے کے کاغذات دکھائے اور کہا کہ ان کی والدہ انتہائی تشویش ناک حالت میں ہیں، ان کا وہاں جانا لازمی ہے۔شرلن چوپڑا کے وکیل نے بھی راکھی ساونت کو پولیس کی جانب سے رہا کرنے کی تصدیق کی گئی اور ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے اداکارہ کی رہائی کی کوئی مخالفت نہیں کی۔بعد ازاں راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کی عیادت کی ویڈیو بھی شیئر کی اور انہیں اپنے شوہر عادل خان درانی کے ساتھ والدہ کی عیادت کرتے دیکھا گیا۔راکھی ساونت کو مسلمان اداکار سے شادی کے بعد پہلی بار عوامی مقامات پر مکمل عبایہ اور برقع میں بھی دیکھا گیا۔راکھی ساونت نے گزشتہ ہفتے ہی مسلمان اداکار عادل خان درانی سے شادی کی تھی اور ساتھ ہی بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے راکھی ساونت فاطمہ رکھ دیا۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے عادل خان درانی سے 7 ماہ قبل 2022 میں شادی کی تھی مگر بعض وجوہات کی بنا پر انہوں نے اسے خفیہ رکھا۔ابتدائی طور پر عادل خان درانی نے بھی راکھی ساونت سے شادی کرنے کی تصدیق نہیں کی تھی مگر بعد ازاں انہوں نے تسلیم کیا تھاکہ انہوں نے اداکارہ سے شادی کرلی۔

 

Related Articles