مانسون سیشن کو ہموار طریقے سے چلانے کے لئے تیاریاں مکمل: برلا
نئی دہلی، پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اتوار کے روز صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے پارلیمنٹ کمپلیکس کا دورہ کیا اور کہا کہ مانسون اجلاس کو ہموار طریقے سے چلانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
مسٹر برلا نے جلسہ گاہ کے داخلی دروازے سے لے کر ہر جگہ کو باریکی سے دیکھا اور جو بھی خامی نظرآئی اسے فوری طور پر دور کرنے کے لئے کہا۔ اس نے پہلے داخلے کے دروازے کا معائنہ کیا اور وہاں نصب تھرمل کیمرے کے کام کے نظام کو سمجھا۔ انہوں نے داخلے کے دروازے پر تعینات ہر ملازم کو سینیٹائزر دستیاب کرانے کی بھی ہدایت دی۔ اس کے بعد انہوں نےجلسہ گاہ، کوریڈور، انر لابی،آؤٹر لابی، ویٹنگ ہال، میڈیا اسٹینڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور چھوٹی موٹی کمیوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔
معائنہ کے بعد مسٹر برلا نے کہا کہ پارلیمنٹ کا منسون سیشن مخالف حالات میں منعقد ہورہا ہے۔ مانسون سیشن کے لئے صحت کی حفاظت کےمعقول انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کی گائڈ لائن اور ماہر اداروں کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے صفائی اور دیگر انتظامات تمام مقامات پرسنیٹائزیشن و دیگر انتطامات معقول رہیں۔ مسٹر برلا نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایوان کا عمل بلا رکاوٹ اور منظم ہوگا اور تمام فریقین کے تعاون سے پارلیمنٹ پہلے کی طرح کام کی کرنے میں کامیاب ہوگی۔