گڈکری نے 18 سڑکوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
نیواری، جنوری ۔مرکزی وزیر سڑک ونقل وحمل نتن گڈکری نے آج مدھیہ پردیش کے نیواری ضلع کے اورچھا میں 6800 کروڑ روپے کے 18 سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی موجودگی میں مسٹر گڈکری نے چھ ہزار آٹھ سو کروڑ روپے کی لاگت سے اورچھا، چھتر پور اور ٹکم گڑھ کے لیے 550 کلومیٹر لمبائی کے 18 سڑکوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور ای-سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مرکزی سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر وریندر کمار کھٹک، مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر وشنودت شرما، ریاستی تعمیرات عامہ کے وزیر گوپال بھارگوا اور دیگر رہنما موجود تھے۔مرکزی وزیر گڈکری نے وزیراعلی چوہان کے ساتھ اورچھا میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایس اے آئی) کی طرف سے منعقدہ نمائش کا بھی دورہ کیا۔