امت شاہ ایک بار پھر ایمس میں ایڈمٹ
نئی دہلی ،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طبیعت خراب ہونے پر ایک بار پھر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایمس کے ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ کو ہفتہ کی شب گیارہ بجے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔
خیال رہے امت شاہ کو 2 اگست کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر گرو گرام کے میدانتا میں داخل کرایا گیا تھا۔ کورونا کو مات دیکر وہ 14 اگست کو گھر آگئے تھے لیکن وائرس کے بعد ہونے والی تکالیف کی وجہ سے 18 اگست کو ایمس میں داخل ہوئے تھےاور31 اگست کو انہیں یہاں سے فارغ کردیا گیا تھا۔
اس بار انہیں ایمس کے کارڈیو نیورو ٹاور میں ایڈمٹ کیا گیا ہے ۔