بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ریتھک روشن نے اپنی جسمانی فٹنس کا راز بتادیا
ممبئی،جنوری۔49 سالہ بالی ووڈ ایکشن ہیرواور فٹنس سٹار ریتھک روشن نے اپنی جسمانی فٹنس کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔این ڈی ٹی وی نیوزکے مطابق ریتھک روشن نیحال ہی میں عرب میڈیا کو دیئیگئے ایک انٹرویو میں اپنی فٹنس سے متعلق دلچسپ راز بتادیئے۔انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا تھا کہ” ان کی جسمانی فٹنس کا راز کیا ہے؟ کیا وہ پروٹین سے بھرپور غذا کھاتے ہیں، سخت ورزش کرتے ہیں یا کچھ اور؟”اس کے جواب میں ریتھک روشن نے کہا کہ ” میں آپ کو بہت بیزار کن راز بتانے والا ہوں کہ میری جسمانی فٹنس کا راز ڈسپلن میں چھپا ہے، میں اسے اس لیے بیزار کن کہہ رہا ہوں کیونکہ میری فٹنس کے پیچھے کوئی جدید تکنیک نہیں بلکہ صدیوں پرانی تکنیک یعنی ڈسپلن ہے، زندگی کے لیے میرا مقصد فٹ اور خوش رہنا ہے”۔49 سالہ اداکار نے ایک اور راز بھی بتایا۔انہوں نے کہا کہ "میں دنیا کے چند سست ترین افراد میں شامل ہوں، میں اتنا سست ہوں کہ مجھے خود کو فٹ رکھنا پڑتا ہے.انہوں نے اپنی فلموں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ” میری حالیہ فلم باکس آفس میں کامیاب نہیں ہوئی، باکس آفس کسی اداکار کے لیے بہت اہم ہوتا ہے مگر میں نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں لوگوں کی اچھی رائے سنی جس سے میرے اندر مزید اچھا کام کرنے کا جذبہ بڑھا. میں خود کو سٹار کی بجائے اداکار کہلانا زیادہ پسند کرتا ہوں ، کیونکہ ایک اداکار کی جسمانی وضع نہیں بلکہ اس کی پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔ ریتھک روشن نے اپنے کیرئیر کو جاری رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں نہیں جانتا کہ میں کب تک شوبز انڈسٹری کا حصہ رہوں گا لیکن میں اپنے کیرئیر کا اختتام اچھے کام سے کرنا چاہتا ہوں۔