امریکی صدر آئندہ ماہ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے
واشنگٹن ،جنوری ۔ امریکی صدر جو بائیدن آئندہ ماہ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنا سالانہ (ا سٹیٹ آف دی یونین) خطاب کریں گے۔ چینی خبر رساں ادارے نے وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری کرائن جین پیئر کے حوالے سے بتایا کہ جو بائیدن ہاؤس سپیکر کیون میکارتھی کی دعوت پر 7فروری کو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے سٹیٹ آف یونین خطاب کریں گے۔ یہ جو بائیڈن کی دوسری سٹیٹ آف دی یونین تقریر ہوگی اور منقسم کانگریس سے پہلے پہلی تقریر ہوگی جس میں ریپبلکن ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھال رہے ہیں اور ڈیموکریٹس اب بھی سینیٹ میں چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سٹیٹ آف دی یونین خطاب امریکی صدر کا کانگریس کو دیا جانے والا پیغام ہے، جو عام طور پر سال کے ابتدائی مہینوں میں دیا جاتا ہے۔