ہْما قریشی کا انوراگ کشپ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ممبئی،جنوری۔بھارتی اداکارہ ہْما قریشی نے ہدایتکار انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا۔مشہور بالی ووڈ فلم گینگ آف واسع پور سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہما قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ہدایتکار انوراگ کشپ کی نئی فلم ’آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت‘ کے گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہدایتکار کیخلاف ان کا گانا چرانے پر مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے گانے کا کلپ شیئر کرتیہوئے لکھا کہ ’میں امیت تریودی اور انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کروں گی کیونکہ انہوں نے میرا گانا چرایا ہے‘۔انوراگ کشپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ ’ہاہاہا اور میں اسے کبھی ریلیز نہیں کروں گا۔‘ان دونوں کے درمیان جاری اس دلچسپ مکالمے کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یقیناََ یہ اس فلم اور گانے کی تشہیری مہم کا حصہ ہے اور اس ہی کیلئے انوراگ کشپ اور ہْما قریشی اس طرح بات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ انوراگ کشپ کی نئی فلم ’آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت‘ کا ٹیزر کو 22 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی کہانی ایک ریڈیو جاکی اور نوجوان لڑکی کے درمیان محبت پر مبنی ہے۔فلم میں الایا ایف اور کرن مہتا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ اسے 3 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Related Articles