فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مشی گن یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج

واشنگٹن،جنوری۔امریکہ کی مشہور مشی گن یونیورسٹی میں طلبہ نے اسرائیل کے فلسطین پر قبضے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔درجنوں طلبہ اس وقت فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے احتجاج کرنے کے لیے نکل آئے جب امریکی نائب صدر کامیلا ہیرس یونیورسٹی کے وزٹ پر آئیں۔ طلبہ کی اس ریلی کے دوران زبردست نعرہ بازی کی گئی۔مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اپنے نعروں میں کمیلا ہیرس کو بھی نشانہ بنایا۔ آزادی اور مساوات کے لیے کام کرنے والی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے وابستہ طلبہ نے اس ریلی کا اہتمام کیا تھا۔ طلبہ نے فلسطین کاز کی حمایت کی۔طلبہ نے اس موقع پر یہ نعرے بھی لگائے کہ مسئلے کا ایک ہی حل، انتفادہ انقلاب۔ یونیورسٹی کی ایک طالبہ علم جو اس ریلی کی قیادت کر رہی تھیں۔ انہوں نے صہیونیت کے لیے امداد کی منظور دینے پر جوبائیڈن انتطامیہ کی بھی مذمت کی۔

Related Articles