لتھوانیا میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ، آگ کے شعلے 50 میٹر بلند
ولنیس،جنوری۔لتھوانیا اور لٹویا کو ملانے والی گیس پائپ لائن میں ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے شعلے 50 میٹر بلند ہوتے دیکھے گئے۔خبروں کے مطابق لتھوانیا میں ایک گیس ٹرانسپورٹ آپریٹر امبر گرڈ نے بتایا کہ گذشتہ روز ہونے والے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لتھوانیا کے سیٹلائٹ چینلز پر نشر ہونے والے ویڈیو کلپ میں شمالی لتھوانیا کی پینیویز کاؤنٹی میں دھماکے کے مقام پر آگ لگتی ہوئی دکھائی گئی۔لتھوانیائی پبلک براڈکاسٹر LRT نے اطلاع دی کہ آگ کے شعلے ہوا میں تقریباً 50 میٹر (160 فٹ) بلند ہوئے اور کم از کم 17 کلومیٹر (11 میل) دور سے دیکھے جا سکتے ہیں۔چینل نے مقامی پولیس کے حوالے سے کہا کہ پانیویگسکی ضلع کی پولیس نے کل دوپہر کو اطلاع دی کہ وینکیمو ضلع کے پاسوالسکی گاؤں میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شعلوں کی اونچائی 50 میٹر تک پہنچ گئی، جبکہ ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔