کیدارناتھ دھام کے کپاٹ کھولنے کی تاریخ کا فیصلہ شیو راتری کو طے ہوگی

چمولی، جنوری ۔ اتراکھنڈ میں دنیا کے مشہور شری بدری ناتھ دھام کے کپاٹ کھولنے کی تاریخ کا فیصلہ 26 جنوری بروز جمعہ بسنت پنچمی کو نریندر نگر راجدربار میں پنچنگ کے بعد طے کیا جائے گا۔ دوسری طرف، شری کیدارناتھ دھام کے کپاٹ کھولنے کی تاریخ شیوراتری کے موقع پر 18 فروری کو شری اونکاریشور مندر اکھی مٹھ میں طے ہوگی۔وہیں گنگوتری-یمونوتری دھام کے کپاٹ روایتی طور پر اکشے ترتیا پر کھلتے ہیں۔ اس بار اکشے ترتیا 22 اپریل کو ہے۔ اس لیے گنگوتری-یمونوتری مندر کمیٹی کے ذریعہ دھاموں کے کپاٹ کھولنے کی تاریخ اور شبھ وقت کا اعلان کیا جائے گا۔بی کے ٹی سی کے میڈیا انچارج نے بتایا کہ کیدارناتھ دھام کے کپاٹ کھولنے کی تاریخ 18 فروری بروز ہفتہ شیو راتری کے موقع پر شری اونکاریشور مندر اکھی مٹھ میں طےہو گی، اسی دن شری کیدارناتھ گوان کی پنچ مکھ ڈولی کے کیدارناتھ روانگی کی بھی تاریخ طے ہوگی۔

Related Articles