شرد پوار نے شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

ممبئی، جنوری۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال پر جمعہ کو غم کا اظہار کیا جن کا گزشتہ روز گروگرام میں انتقال ہو گیا۔اپنے ٹویٹ میں پوار نے کہا کہ جے ڈی یو کے سابق صدر، سابق مرکزی وزیر اور سینئر سوشلسٹ لیڈر یادو کا انتقال ہندوستانی سیاست کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مسٹر پوار نے ٹویٹ کیا کہ ان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور پیروکاروں سے دلی تعزیت۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔خیال رہے کہ مسٹر یادو کا جمعرات کو گروگرام میں انتقال ہوگیا تھا، ان کی عمر 75 سال تھی۔مسٹر یادو سات بار لوک سبھا کے لیے اور تین بار راجیہ سبھا کے لیے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ انہوں نے مرکزی وزیر کے طور پر بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مسٹر شرد یادو کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے 2016 میں جے ڈی یو سے نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2018 میں لوک تانترک جنتا دل تشکیل دی۔

 

Related Articles