مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے 20,000 آنگن واڑی کارکنوں کی بھرتی کو منظوری دی
ممبئی، جنوری۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ ریاست میں 20,000 آنگن واڑی کارکنوں کی بھرتی کے لیے منظوری دے دی گئی ہے اور جلد ہی بھرتی شروع کر دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ شندے نے جمعرات کی شام ایک میٹنگ میں کہا کہ نئے موبائل فون، انشورنس اور آنگن واڑی کارکنوں کے لیے تنخواہ میں اضافہ اور ان کی بہترین خدمات کے لیے مراعاتی الاؤنس کے ساتھ جلد ہی کلاسز شروع کرنے کے بارے میں مثبت فیصلہ کیا جائے گا۔