سعودی فیشن کمیشن کے زیراہتمام نئے ڈیجیٹل فیشن ڈیزائن پروگرام کا آغاز

ریاض،جنوری۔سعودی عرب کے فیشن کمیشن نے ایک نئے ڈیجیٹل فیشن ڈیزائن پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔اس میں معروف فیش اسکول اسٹیوٹو مارانگونی کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔کمیشن کی مکمل مالی اعانت سے چلنے والا یہ ورچوئل پروگرام 100 سعودی فیشن ڈیزائنرز کے لیے کھلا ہے اور اس کا مقصد انھیں آج کی فیشن انڈسٹری میں اپنا نام بنانے اور ترقی کے لیے ضروری ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔پانچ ماہ کے اس پروگرام میں ڈیزائنرز کو سی ایل او تھری ڈی ڈیجیٹل فیشن ڈیزائن سافٹ ویئر کا استعمال سکھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اس میں ورچوئل، ٹرو ٹو لائف گارمنٹس اور لوازمات کی تخلیق کی جاسکتی ہے۔سافٹ ویئرٹیکسٹائل کے فضلے کو بھی کم کرتا ہے اور ڈیزائنرزکو3 ڈی اوتار میں ایڈجسٹمنٹ کرنے کے قابل بنا کر ایک بار وقت لینے والے ڈیزائن کے عمل کو تیزکرتا ہے۔سعودی فیشن کمیشن کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) راک چاکمک نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ’’سعودی ڈیزائنرزکوآج کی فیشن کی دنیا میں پھلنے پھولنے کے لیے ضروری جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا فیشن کمیشن میں ہماری کامیابی کی کلید ہے۔ ہم اسٹیوٹو مارانگونی کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کوجاری رکھنے کے موقع پر بہت خوش ہیں کیونکہ ہم اپنے ڈیزائنرز کو فیشن کے مستقبل کے لیے تیار کرناچاہتے ہیں‘‘۔کورس کے اختتام تک ، ڈیزائنرز نے خاص طور پر فروخت اور مواصلات کے مقاصد کے لیے تھری ڈی ماڈلنگ ، ہائی ڈیفی نیشن رینڈرنگ ، موشن امیجز اور حرکت پذیری ویڈیو کے استعمال میں مہارت حاصل کرلی ہوگی۔اس پروگرام کو اسٹیوٹومارانگونی کے تمام اسکولوں کے پیشہ ور اور بین الاقوامی فیکلٹی کے ذریعہ پڑھایا جائے گا۔اسٹیوٹو مارانگونی کی منیجنگ ڈائریکٹراسٹیفنیا ویلنٹی نے کہا کہ’’ان کے ادارے کوجدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ساتھ سعودی فیشن پیشہ ور افراد کو ہنر مند بنانے اور پیشہ ورانہ اور بین الاقوامی فیکلٹی کی سرپرستی کے ذریعے مقامی فیشن انڈسٹری کی ترقی کے لیے فیشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے پر فخر ہے‘‘۔

Related Articles