سعودی عرب جوہری ایندھن کے پورے چکر کے لیے مقامی یورینیم استعمال کرے گا:وزیرتوانائی

ریاض،جنوری۔سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نیکہا ہے کہ ان کا ملک اپنے گھریلو یورینیم کوجوہری ایندھن کے پورے چکرکے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔انھوں نے بدھ کو ایک تقریرمیں کہا ہے کہ حالیہ تلاش کے نتیجے میں مملکت میں یورینیم کے متنوع ذخائر کا پتاچلاہے۔وزیرتوانائی نے کہا کہ مملکت اپنے یورینیم کے قومی وسائل کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ وہ بین الاقوامی وعدوں اور شفافیت کے معیارکے مطابق رضامند شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں اس دھات کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔انھوں نے دارالحکومت الریاض میں منعقدہ کان کنی کی صنعت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ’’پورے جوہری ایندھن کے چکر میں یورینیم کا استعمال ہوگا۔نیز اس کی پیداوار، کم افزودہ یورینیم اور جوہری ایندھن کی تیاری دونوں میں قومی وسائل کا استعمال کیا جائے گا اوریقیناً اس کوبرآمد بھی کیا جائے گا‘‘۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے2018ء میں کہا تھا کہ اگرعلاقائی حریف ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو سعودی عرب بھی جوہری ہتھیار تیار کرے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کا فی الوقت ایک نوزائیدہ جوہری پروگرام ہیجسے وہ وسعت دینا چاہتا ہے۔

 

Related Articles