پیرو میں حکومت کے خلاف مظاہرے، ایک شخص ہلاک

لیما، جنوری۔ پیرو کے صدر ڈینا بولوارتے کی حکومت کے خلاف کسکو شہر میں جاری مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک اور 34 دیگر زخمی ہو گئے۔مقامی میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔آر پی پی براڈکاسٹر نے اطلاع دی ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک اور 6 پولیس اہلکاروں سمیت 28 مظاہرین زخمی ہو گئے۔ ان سب کو ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پیرو میں دسمبر کے اوائل سے حکومت مخالف مظاہروں میں کم از کم 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Articles