بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے میٹنگوں کا دورجاری، وزیراعلیٰ نتیش کمار اور بی جے پی صدر نڈاکے ساتھ اہم میٹنگ، سیٹوں کی تقسیم کو لے کر تبادلہ خیال
بہار میں نومبر ماہ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ این ڈی اے میں شامل جماعتوں کے مابین میٹنگوں کا دور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہفتہ کے روز ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لئے این ڈی اے اتحاد کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔نائب وزیراعلیٰ سشیل مودی، قومی جنرل سکریٹری اور انچارج بھوپیندر یادو و پارٹی صدرسنجے جیسوال جیسے پارٹی کے اہم معاونین کے ساتھ بھاجپا صدر نڈا نے نتیش کے ساتھ ان کی سرکاری رہائش گاہ پر میٹنگ کی۔
معلوم ہو کہ آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس میٹنگ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے این ڈی اے میں اتحادی معاونین کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے اہم مدعےپرتبادلہ خیال کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ رام ولاس پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (لوجپا) بھی این ڈی اے میں شامل ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بی جے پی نے نتیش کو یقین دلایا ہے کہ وہ جے ڈی یو اور ایل جے پی کے مابین تنازعہ ختم کرنے پر زور دے گی۔ حال ہی میں لوجپا کے سربراہ چراغ پاسوان نے این ڈی اے میں سیٹ تقسیممتعلق اپنے تیوار دکھائے گھے۔ کیا۔