والد کے انتقال کے بعد میں اور ساجد والدہ کیساتھ اسٹور روم میں رہے: فرح خان

ممبئی،جنوری۔بالی وڈ کی مقبول ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کے والد کی بچپن میں موت ہوئی تو کس طرح انہوں نے اپنے بھائی ساجد خان اور والدہ کے ساتھ مشکل وقت گزارا۔بگ باس 16 میں کچھ روز قبل ساجد خان نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ کس طرح والد کے انتقال کے وقت ان کے پاس پیسے موجود نہیں تھے، 14 سال کی عمر میں والد کا انتقال ہوا، روتا ہوا کبھی ایک رشتے دار کے گھر جاتا، کبھی دوسرے، کیونکہ آخری رسومات ادا کرنے کے پیسے نہیں تھے۔ساجد نے بتایا کہ اس وقت سلمان کے والد سلیم خان نے مدد کی تھی۔فرح خان نے بھی انڈین آئیڈل 13 کے سیٹ پر انکشاف کیا تھا کہ کس طرح ان کے سر سے چھت تک چھن گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے جب لوگ کہتے ہیں کہ ہم کس قدر امیر ہیں، ہمارے پاس سب کچھ موجود ہے لیکن وہ ہماری محنت نہیں دیکھتے، والد کا جب انتقال ہوا تو میرے پاس صرف 30 روپے تھے، فرح کی آنکھیں یہ بتاتے ہوئے نم ہوگئیں۔انہوں نے بتایا کہ والد کے دنیا سے چلے جانے کے بعد 6 سال تک میں اور ساجد والدہ کے ہمراہ رشتہ دار کے گھر اسٹور روم میں رہے۔

Related Articles