راہل گاندھی نے پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا سے پہلے گولڈن ٹمپل میں متھہ ٹیکا

امرتسر، جنوری۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا کے آغاز سے قبل امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں متھہ ٹیکا۔وہ انبالہ ضلع میں مارچ کے ہریانہ مرحلے کو ختم کرنے کے بعد منگل کی دوپہر امرتسر ہوائی اڈے پر اترے۔ کیسری پگڑی باندھ کر مسٹرراہل گاندھی گولڈن ٹیمپل میں متھہ ٹیکا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پنجاب کانگریس کے سربراہ امریندر سنگھ راجہ وارنگ، قائد حزب اختلاف پرتاپ سنگھ باجوہ، رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ اوجلا اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ایک ٹویٹ میں مسٹر گاندھی نے کہاکہ "گرو کے ذریعے سری ہرمندر صاحب تک پہنچنے کے بعد انسانی اقدار میں یقین اور بھی گہرا ہوتا ہے۔ ست شری اکال۔ ‘ایک ٹویٹ میں کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہاکہ "راہل گاندھی نے کل پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا شروع کرنے سے پہلے امرتسر میں سکھ مذہب کے سب سے مقدس عبادت گاہ سری ہرمندر صاحب پر متھہ ٹیکا۔” بھارت جوڑو یاترا، جو 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی، 30 جنوری کو سری نگر میں راہل گاندھی کے ذریعہ قومی پرچم لہرانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ لوہڑی کی تقریبات کے پیش نظر 13 جنوری کو دوپہر ایک بجے کے بعد پنجاب میں کوئی پد یاترا نہیں ہو گی۔ پد یاترا 14 جنوری کو دوبارہ شروع ہوگی اورراہل گاندھی 15 جنوری کو جالندھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ہریانہ میں 21 سے 23 دسمبر تک پہلے مرحلے کے دوران یاترا نے نوح، گروگرام اور فرید آباد اضلاع سے ہوتے ہوئے تقریباً 130 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔ اب تک پد یاترا تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ (پہلے مرحلے میں)، دہلی اور اتر پردیش کے تین اضلاع میں کی جا چکی ہے۔

Related Articles