ملک میں 11 ہزار سے زائد کورونا کیسز درج
نئی دہلی، نومبر۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں اور اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سےریکوری ریٹ بڑھ کر 98.22 فیصد ہو گئی ہے۔اس دوران منگل کو ملک میں 41 لاکھ 16 ہزار 230 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 7 کروڑ 29 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11903 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34308147 ہو گئی ہے۔ اس دوران 14 ہزار 159 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ 97 ہزار 740 ہو گئی ہے۔فعال کیسز 2567 کم ہوکر ایک لاکھ 51 ہزار 209 رہ گئے ہیں۔ دریں اثناء 311 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 59 ہزار 191 ہو گئی ہے۔ ملک میں پوزیٹیوٹی ریٹ 0.44 فیصد، ریکوری ریٹ 98.22 فیصد اور شرح اموات (ڈیتھ ریٹ)1.34 فیصد ہے۔ملک میں کیرالا، فعال کیسز کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں فعال کیسز کی کل تعداد 75232 ہے جبکہ 8424 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 4872930 ہوگئی ہے۔ اس دوران 187 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 32236 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں فعال کیسز کم ہو کر 19110 پر آ گئے ہیں جبکہ مزید 48 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 140,0274 ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1095 سے کم ہو کر 6453581 ہو گئی ہے۔تملناڈو میں، فعال کیسز کم ہو کر 11147 ہو گئے ہیں اور 21 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 36157 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2657282 مریض کوروناسے نجات پا چکے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں 159 فعال کیسز میں کمی کی وجہ سے 6325 ہو گئی ہے اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 116231 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 436 ہو گئی ہے۔ جنوبی ہند میں کرناٹک کورونا کے فعال کیسز میں 142 کی کمی آئی ہے اور اب کورونا متاثرین کی تعداد 8399 ہے۔ ریاست میں مزید پانچ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38089 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2942272 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 100 فعال کیسز کی کمی کے ساتھ مجموعی تعداد 4042 پر آگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2048505 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے مزید 5 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14382 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں فعال کیسز 41 کم ہو کر 3933 ہو گئے ہیں جبکہ یہاں ایک اور مریض کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3959 ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ 663898 کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں فعال کیسز میں کمی کی وجہ سے کل تعداد 309 ہو گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1414522 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 25091 پر برقرار ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز 20 کم ہو کر 8126 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 11 لوگوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 19160 ہو گئی ہے اور اب تک 1567209 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔چھتیس گڑھ میں کورونا کیسز میں پانچ کم ہونے کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 295 ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 992221 ہو گئی ہے۔ مزید دو مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13580 ہو گئی ہے۔پنجاب میں فعال کیسز 228 ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 585645 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 16561 ہے۔ گجرات میں فعال کیسز کی تعداد تین بڑھ کر 199 ہو گئی ہے اور اب تک 816338 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 10090 تک پہنچ گئی ہے۔بہار میں اب تک 716405 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 9661 ہو گئی ہے۔