مصری اداکارہ منیٰ شلبی سے چرس برآمدگی کا کیس کریمنل کورٹ منتقل

قاہرہ،جنوری۔مصر کی اداکارہ منیٰ شلبی سے چرس برآمدگی کا کیس کریمنل کورٹ بھیج دیا گیا۔مصر کے پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق منیٰ کو پچھلے سال نومبر میں 50 ہزار مصری پاؤنڈز کے عوض ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔وہ 25 نومبر کو نیویارک سے قاہرہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پہنچی تھیں جب کسٹم اہلکاروں نے ان کے سامان سے مختلف قسم کی چرس برآمد کی۔پراسیکیوشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منیٰ کو ان کے خلاف تمام شواہد دکھائے گئے جس میں 5 عینی شاہدین کے بیانات، سی سی ٹی وی فوٹیج اور برآمد شدہ اشیا کی فارنزک کیمیکل رپورٹ بھی شامل ہے۔پانچوں عینی شاہدین ایئرپورٹ کے ملازم ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایکسرے مشین میں بیگز رکھنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ سوٹ کیس کے سب سے نچلے حصوں میں چرس ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق منیٰ نے کسٹم اہلکاروں کی طرف سے چرس برآمدگی کے الزام کی تردید کی تھی۔

Related Articles